ساہیوال : دولت کے پجاری بیٹے کا بوڑھے باپ پر تشدد

Sahiwal

Sahiwal

ساہیوال (جیوڈیسک) ساہیوال میں سنگدل اولاد نے جائیداد کے لالچ میں بوڑھے باپ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر سے نکال دیا، بوڑھے باپ نے ایدھی سنٹر میں پناہ لے لی۔ ساہی وال کے چک ایل نائن 98 کے 85 سالہ منظور احمد کو اس کے بیٹوں نے تشدد کر کے گھر سے نکال دیا، پولیس نے اسے ایدھی سینٹر ساہیوال میں منتقل کر دیا۔

منظور احمد نے بتایا کہ اس کے بیٹے زبردستی زمین ہتھیانا چاہتے ہیں، بیماری کے باوجود اسے تین ماہ سے کھانا نہیں دیا ،تشدد کا بھی نشانہ بناتے ہیں، ایدھی سینٹر کے سرکل انچارج عابد کمبوہ نے بتایا کہ منظور کے بیٹوں سے رابطہ کیا تو انہوں نے باپ کو لینے سے انکار کرتے ہوئے فون بند کر دیا۔