ساہیوال میں بیوی سمیت 3 خواتین کے قاتل کو پھانسی دے دی گئی

Execution

Execution

ساہیوال (جیوڈیسک) سینٹرل جیل میں بیوی، سالی اور بھتیجی کو قاتل کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

سینٹرل جیل ساہیوال میں قید محمد اکرم نامی قیدی کے بلیک وارنٹ پر عمل کرتے ہوئے اسے سزائے موت دے دی گئی، عارف والہ کے رہائشی محمد اکرم نے 2002 میں گھریلو تنازع پر بیوی، سالی اور بھتیجی کو قتل کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد اب تک ملک بھر میں 300 سے زائد مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے۔