شاہرگ :کوئلہ کان سے مسلح افراد نے دو مزدوروں کو اغوا کر لیا

kidnapping

kidnapping

شاہرگ (جیوڈیسک) بلوچستان کے علاقے شاہرگ کی مقامی کوئلہ کان سے مسلح افراد نے 2 مزدوروں کو اغواء کرکے سامان کو آگ لگا دی۔

ذرائع کے مطابق ہرنائی کی تحصیل شاہرگ کے مائن ایریا میں رات گئے 25 سے 30 مسلح افراد ایک کوئلہ کان میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر کان میں کام کرنے والے دو مزدوروں ولی خان اور عقیل خان کو اغواء کر کے اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گئے اور جاتے ہوئے کوئلہ کان کے سامان کو بھی آگ لگا دی۔ اغوا ہونے والے مزدوروں کا تعلق سوات سے ہے۔ متعلقہ لیویز کارروائی کر رہی ہے۔