حاجی سیف اللہ طاہر مغل جدہ سے بروز جمعہ صبح نو بجے پاکستان واپس آئیں گے

للیانی : سنیئر رہنما تحریک انصاف وپاکستانی آور سیز حاجی سیف اللہ طاہر مغل جدہ سے بروز جمعہ صبح نو بجے پاکستان واپس آئیں گے۔

تحریک انصاف کے کارکنان و رعہدیداروان کی بڑی تعداد ان کا شاندار استقبال کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق سنیئر رہنما تحریک انصاف حاجی سیف اللہ طاہر مغل و پاکستانی آور سیز چار اکتوبر بروز جمعہ کو صبح نو بجے لاہور ائر پورٹ پر آئیں گے۔ جہاں پر تحریک انصاف کے متعدد رہنمائوں کے علاقہ قصور سے تعلق رکھنے والے کارکنان کی بڑی تعداد ان کا شاندار استقبال کرنے کیلئے موجود ہو گی۔

حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے ٹیلی فوننگ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی دنیا کے کسی بھی کونے میں کسی بھی کام سے چلے جائیں لیکن ان کے دل پاکستان میں دھڑکتے ہیں۔ آج ہماری اس دھڑکن پر بجلی،پٹرولیم کی مصنوعات میں اضافہ کرکے ڈرون حملے کئے جارہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے بجلی و پٹرول کی مصنوعات میں اضافہ کرکے عوام سے عید کی خوشیاں چھین لی ہیں۔ تحریک انصاف اس کی بھر پور مذمت کرتی ہے ۔ حکومت پرانے ریٹ بحال کرکے عید پر خصوصی تحفہ عوام کو دے۔