ممبئی (جیوڈیسک) سابق حسینہ عالم اور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اوراداکار سیف علی خان ایک ساتھ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ پر راج کرنے والی خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے شادی کے بعد طویل عرصہ فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کی تاہم اندسٹری میں واپسی کے ساتھ ہی انہیں مختلف فلموں میں اداکاری کی پیشکشیں کی گئیں تاہم وہ فلموں کے انتخاب میں احتیاط سے کام لے رہی ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن ،اداکارہ سیف علی خان اور نواز الدین صدیقی ہدایتکار سوجے گھوش کی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ فلم کی کاسٹ سے متعلق تصدیق کرتے ہوئے ہدایتکار کا کہنا تھاکہ میری نئی فلم میں اداکارہ ایشوریارائے بچن ،سیف علی خان اور نواز الدین صدیقی مرکزی کردار ادا کریں گے جب کہ ایشوریا رائے اور سیف علی خان کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے تاب ہوں کیونکہ دونوں اداکاروں کے ساتھ پہلے کبھی کام نہیں کیا تاہم نواز الدین صدیقی کے ساتھ پہلے بھی فلم ’’کہانی‘‘ میں کام کرچکا ہوں۔
واضح رہے کہ سیف علی خان اپنی نئی فلم ’’فینٹیم‘‘ کی پروموشن جب کہ ایشوریا رائے بچن فلم ’’جذبہ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔