سیف علی خان بالی ووڈ کے سب سے خوش لباس اداکار قرار

Saif Ali Khan

Saif Ali Khan

ممبئی (جیوڈیسک) مردوں کے ایک معروف میگزین نے بالی ووڈ کے سب سے سٹائلش اور خوش لباس اداکاروں کی ایک فہرست جاری کی ہے جس میں بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کو سرفہرست رکھا گیا ہے۔ بالی ووڈ کے 50 موسٹ ویل ڈریسڈ یعنی سب سے خوش لباس مردوں کی اس فہرست میں فلم انڈسٹری کے سب سے اچھے نظر آنے اور تیار ہونے والے مردوں کے نام ہیں۔

اس فہرست میں چھوٹے نواب سیف علی خان کو پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے جبکہ امیتابھ بچن کو تیسرا مقام حاصل ہوا ہے۔ فہرست میں بالی ووڈ کے نئے اداکاروں کا بھی ذکر ہے۔ ان میں ورون دھاون اور سدھارتھ ملہوترا جیسے اداکار بھی شامل ہیں تاہم فہرست میں ان کے نام بہت نیچے نظر آتے ہیں۔ اس برطانوی فیشن میگزین کے ہندوستانی ایڈیشن کے جون کے شمارے میں سیف علی خان کی خوش لباس تصویر کو سرورق پر شائع کیا گیا ہے۔