ممبئی (جیوڈیسک) سیف علی خان کی فلم بلٹ راجہ اور کرینہ کپور کی فلم گوری تیرے پیار میں کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا۔ میاں بیوی نومبر میں ریلیز ہو نیوالی اپنی اپنی فلم کی تشہیری مہم پرنکل پڑے۔ سیف علی خان اورکرینہ کپور خان کی ازدواجی زندگی تواب تک کی اطلاعات کے مطابق خوشگوار گزر رہی ہے۔
مگر دونوں کی فلموں کے درمیان تصادم کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ بالی وڈ کے نواب کی فلم بلٹ راجہ میں ان کی ہیروئن ہیں دبنگ گرل سوناکشی سنہا۔ بڑے بجٹ کی اس فلم میں سیف بنے ہیں گاوں کے گینگسٹر۔ اور کہا جار ہا ہے کہ یہ سو کروڑ کلب کا حصہ بن سکتی ہے۔
دوسری جانب کرینہ کپورخان کی رومانی فلم گوری تیرے پیار میں کے ہیروہیں عمران خان۔ ایک میں اور ایک توکی کامیابی کے بعد توقع ہے اس جوڑے کی یہ فلم بھی سپرہٹ ہوگی۔ مسئلہ ہے تو بس اتنا کہ دونوں فلمیں نومبر میں ایک ہفتے کے گیپ سے ریلیزہوں گی اور دیکھنایہ ہے کہ میاں بیوی میں سے کون کس کا بزنس ٹھپ کرتا ہے۔ فی الحال تو سیف اور کرینہ دونوں ہی اپنی اپنی فلم کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔