سیف علی خان کی نئی مزاحیہ فلم ہم شکلز آج ریلیز ہو گی

Humshakal

Humshakal

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے نواب ”سیف علی خان” کی نئی مزاحیہ فلم ”ہم شکلز” آج پردہ سکرین کی زینت بنے گی۔

کامیڈی فلم ہم شکلز کی کہانی سیف علی خان ، رتیش دیش مکھ اور رام کپور کے گرد گھومتی ہے۔ تینوں اداکار تین تین کرداروں میں کام کر رہے ہیں۔ فلم میں سب کے نام بھی ایک ہی ہیں۔

سیف علی خان، رتیش دیش مکھ کی شرارتوں سے بھرپور فلم آج ریلیز ہو رہی ہے۔

ساجد خان کی ہدایت کاری میں بنی فلم ”ہم شکلز” کے ٹریلرز کو مداحوں نے بے حد پسند کیا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ فلم کی منفرد کہانی فلم بینوں کو کس قدر متاثر کرتی ہے۔