معمار اسپورٹس نے نواب الیون لیاری کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

karachi

karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سیفی اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام ککری گرائونڈ لیاری پر جاری آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل مقابلے میں معمار اسپورٹس نے ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد مد مقابل نواب الیون لیاری کو 2-1سے شکست دیدی کھیل کے پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا تاہم دوسرے ہاف میں معمار اسپورٹس کی جانب سے کھیل کے 40 ویں اور 50ویں منٹ میں ان کے اسٹار فارورڈ گل رحمن نے دو خوبصورت گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا جبکہ آخری لمحات میں نواب الیون لیاری کے عرفان نے گول اسکور کرکے خسارہ 2-1کردیا اور معمار اسپورٹس فاتح کے ساتھ سیمی فائنل تک جگہ بنا نے میں کامیاب ہوگئی ۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض عبدالباقی ،یوسف منصوری ،حیدر علی اور غلام عباس نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر فیض عثمان ،ماسٹر نذیر احمد بلوچ ،میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے میچ کمنٹریٹر کے فرائض ماما ککو ،اسپورٹس آرگنائزر عیسیٰ خان ساجدی نے انجام دیئے ۔ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 8مارچ 2016ء جبکہ دوسرا سیمی فائنل 9مارچ 2016ء جبکہ تیسری پوزیشن کے لئے ٹاکرہ10مارچ اور ٹارنامنٹ شاندار فائنل 13مارچ کو کھیلا جائیگا ۔