کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سیفی اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام ککری گرائونڈ لیاری پر جاری آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 3میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔کھیلے گئے پہلے میچ میں لعل بخش میموریل فٹ بال کلب نے مد مقابل مضبوط حریف ینگ نوالین فٹ بال کلب کو سخت مقابلے کے بعد 1-0سے شکست دیدی ،فاتح ٹیم کی جانب سے فیصلہ کن گول محمد علی نے اسکور کیا ۔
دوسرے میچ میں بغداد اسپورٹس لیاری نے اپنے نہایت عمدہ کھیل کی بدولت ینگ گذدر آباد فٹ بال کلب کو 4-0سے ہرا دیا بغداد اسپورٹس کی جانب سے متین نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 گول کئے جبکہ سلیم بابا اور عاقب علی نے ایک ایک گول اسکور کئے ۔تیسرے میچ میں مکران اسپورٹس نے ایک سخت مقابلے کے بعد مد مقابل مضبوط حریف ینگ پنجگور لیاری کو 1-0سے زیر کردیا اور اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا فاتح ٹیم کے بلال علی نے اپنی انفرادی کوششوں سے فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی نمایاں کردار ادا کیا ۔کھیلے گئے میچ میں نیشنل فٹ بال ریفریز حیدر علی ،غلام عباس ،یوسف بلوچ،ماما غنی ،جلال اعظم ،عبدالباقی ،فیض HBL،اختر کوچ ،یوسف منصوری ،عبدالرحمن اور عبدالواجد کادو جبکہ میچ کمشنر احمد بلوچ ،غلام مصطفی،ماسٹر نذید احمد بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔