لالہ موسیٰ (جی پی آئی) ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سیف اللہ خان نیازی کا پی ٹی آئی لالہ موسیٰ کے استقبالیہ کیمپ کا دورہ، انکے ہمراہ فیصل جاوید ،چوہدری ارشد داد اور پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین بھی تھے۔ نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ،سہیل نواز خان،طاہر رفیق بٹ،محمد رفیق بھٹی، غلام عباس بھٹہ،جمیل احمد طاہر،مبشر بٹ،امجد نوید شیخ سمیت پی ٹی آئی لالہ موسیٰ کے کثیر تعداد میں موجود کارکنوں نے پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین کا استقبال کیا۔
اس موقع پر سیف اللہ نیازی نے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی لالہ موسیٰ کے پوری ٹیم کو جلسہ گجرات کیلئے بھرپور محنت کرنے پر شاباش دی انہوں نے کہاکہ نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ گزشتہ کئی سالوں سے تحریک انصاف کے لئے کام کر رہے ہیں اور ہم انکی انتھک محنت اور لگن پر انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیںاور امید کرتے ہیں کہ یہ اسی طرح ضلع بھر میں پی ٹی آئی کی قیادت کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج کا جلسہ گجرات کی سیاست بالکل بدل کر رکھ دے گا۔اس موقع پر نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ لالہ موسیٰ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ عمران خان نے بھی دو دفعہ لالہ موسیٰ جی ٹی روڈ پر رک کر ہم سے ملاقات کی اور اعجاز احمد چوہدری صوبائی صدر نے بھی اس اسقبالیہ کیمپ کا دورہ کیا اورآج ہم سیف اللہ نیازی کے شکر گزار ہیں کے انہوں نے کیمپ کا دورہ کیا اور ہماری حوصلہ افزائی کی۔
بعد ازیں مرکزی قائدین کی قیادت میں پی ٹی آئی لالہ موسیٰ کا کارواں جلسہ گجرات کیلئے روانہ ہوا۔