حیدرآباد دکن (جیوڈیسک) بھارتی بیڈ منٹن پلیئر سائنا نہوال نے اپنی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں مرکزی کردار کی ادائیگی کیلئے بالی وو ڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو سائن کرنے کی حمایت کر دی ہے۔
واضح رہے کہ ہدایت کار مہیش بھٹ بیڈمنٹن اسٹار کے کھیل سے متاثر ہو کر فلم بنانے پر غور کر رہے ہیں۔ تجربہ کار پلیئر کا کہنا تھا کہ دیپیکا پڈوکون اسکرین پر ان کے کردار کے ساتھ انصاف کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔