سینٹ پیٹرز برگ (جیوڈیسک) روس کے بڑے شہر سینٹ پیٹرز برگ کی زیر زمین ٹرین میں 2 دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
روسی صدر ولادی میر پوٹن نے بیلاروس کے صدر سے سینٹ پیٹرز برگ میں ملاقات کرنا تھی تاہم ان کی ملاقات سے کچھ ہی دیر پہلے دھماکے ہو گئے۔
خبر کے مطابق، سینٹ پیٹرز برگ میں ساڈویا ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ اور سینایا پولشاڈ کے اسٹیشنوں پر ٹرین کے اندر 2 الگ الگ دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 10 افراد ہلاک اور لاتعداد زخمی ہیں۔
دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں جبکہ زیر زمین میٹروٹرین کے 7 اسٹیشنوں کو بند کردیا گیا ہے۔
روسی انسداد دہشتگردی کمیٹی نے بھی دو دھماکوں میں 10 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔