اولیاء اللہ کی صحبت قرب الہی کا بہترین ذریعہ ہے : صوفی مسعود احمد صدیقی

Tanzeem Mashaikh

Tanzeem Mashaikh

لاہور : تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئرمین لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمدصدیقی نے مرکزی سیکرٹریٹ رپر منعقدہ ہفتہ وار تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اولیاء اللہ کی صحبت اللہ رب العزت کے قرب اور نبی آخرالزماں حضور نبی کریم سے عشق و محبت کا بہترین ذریعہ ہے۔

کیونکہ اولیا ء اللہ نے معاشرے میں ہمیشہ امن و محبت و بھائی چارے کو فروغ دیا ہے اور آج بھی ان کے آستانوں سے امن و محبت کا ہی پرچار کیا جارہاہے ، ان کا کہنا تھاکہ آج کے اس نفسانفسی کے دور میں جہاں فحاشی عریانی اور شیطانیت اپنے زوروں پر ہے وہیں اللہ رب العزت کی رحمت و فضل کئی گناہ زیادہ عروج پر ہے اور اللہ رب العزت کی رحمت و بخشش کا سلسلہ پوری آب و تاب سے جاری و ساری ہے۔

ہم آج بھی اللہ تعالیٰ کے خالص و حقیقی فقرا ء سے نسبت اختیار کرکے اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں ، امیر تنظیم نے مزید کہاکہ آج بھی اللہ تعالیٰ کے خصوصی فضل اور حضور نبی کریم ۖ کی نظر عنایت سے ایک زمانہ فیض یاب ہورہاہے اور اب فیض کا حصول انتہائی آسان کردیا گیا ہے لہذا ہمیں دوسروں پر الزام تراشی کی بجائے اپنی ظاہری و باطنی اصلاح کیلئے بزرگان دین اور اولیا ء عظام سے رہنمائی لینی چاہیئے تاکہ ہم اللہ کی رحمت کے حقدار بن سکیں۔

تربیتی نشست سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا، صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی ، محمد اکمل نقشبندی ،محمد ریحان نقشبندی سمیت دیگر ثنا ء خوان نے حضورنبی کریم ۖ کے حضور نذرنہ عقیدت پیش کیا جبکہ اختتام پر درود وسلام اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

میڈیاسیل ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان
فون۔0300-8808076
0321-9424047