بدین (عمران عباس) کمشنر حیدرآباد قاضی شاہد پرویز نے کہا ہے کہ سجاول میں پولیو کیس کا ظاہر ہونا قومی بدنصیبی ہے وہ ڈی سی آفس میں پولیو کے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ سجاول ضلع میں پولیو کا کیس ظاہر ہونا قوم اور حکومت کی بدنصیبی ہے اورٹھٹھہ سجاول اور بدین اضلاع میں پولیو کے مذید کیس ظاہر ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیو عملے کی بدین میں تربیت نہیں کرائی گئی اور اس حوالے سے انہیں غلط بریف کیا گیا ہےان کا کہنا تھا کہ پولیو کے قطروں میں کوئی شرعی عذر نہیں اورپولیو ورکرز کی تربیت اور آگاہی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں گے اجلاس میں ڈی سی بدین محمد رفیق قریشی، ایس ایس پی بدین عبدالقیوم پتافی، ضلعی چیرمین علی اصغر ھالیپوتہ، ڈی ایچ او بدین، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سوائی خان چھلگری اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔