ساجد احمد نے پانی کی عدم فراہمی کے حوالے سے عوامی شکایات کا نوٹس لیکر متاثرہ علاقے میں پہنچ گئے

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجد احمد نے کھو کھرا پار نمبر 5 میں پینے کے پانی کی عدم فراہمی کے حوالے سے عوامی شکایات کا نوٹس لیکر متاثرہ علاقے میں پہنچ گئے اس موقع انصاری و بندھانی برادری کے علاقہ معززین کے ہمراہ علاقائی دورہ کرکے پینے کے پانی کی فراہمی اور بلدیاتی مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے عوام کو یقین دلا یا کہ کھو کھراپار نمبر5کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور بلدیاتی مسائل سے نجات دلا نے کے لئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات کرا کر مسائل حل کئے جائیں گے اس موقع پر علاقہ مکینوں نے حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجد احمد کو پینے کے پانی کی طویل عرصے سے عدم فراہمی کی شکایات کرتے ہوئے بتا یا کہ عرصہ دراز سے واٹر بورڈ کو علاقہ عوام کے مسائل سے آگاہ کررہے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہے پینے کے پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے کھو کھر آپار نمبر5کے مکین شدید اذیت کا شکار ہیں اس موقع پر حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجد احمد نے عوامی مسائل سننے کے بعد واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو تاکید کی کہ کھو کھر آپار میں پینے کے پانی کے حوالے سے عوامی شکایات کا فوری ازالہ کریں اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی اور غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔

عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجد احمد نے بندھانی اور انصاری برادری کے معززین اور علاقہ عوام کو یقین دلا یا کہ حق پرست قیادت علاقائی ترقی اور عوامی مسائل حل کرنے کے لئے جد و جہد میں مصروف ہے اور انشا اللہ کھو کھر آپار کی عوام کو پینے کے پانی سمیت دیگر علاقائی مسائل کو حل کرکے مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنائیں گے۔