ساجد نقوی لورز کونسل کے چیرمین سردار وسیم عباس خان کا شہداء عزاداری کانفرنس سے خطاب

Lahore

Lahore

لاہور : ساجد نقوی لورز کونسل کے چیرمین سردار وسیم عباس خان اور سیکرٹری آئی اے راجپوت نے شہداء عزاداری کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے اپنی 27 ۔سالہ قیادت میں اتحاد بین المسلمین کے لئے فضا ساز گار بنانے کے ساتھ عزاداری سید الشہداء کے تحفظ کے لئے جو خدمات سرانجام دی ہیں، انہیں فراموش نہیںکیا جاسکتا۔ 30۔ ستمبر 1988ء کے شہداء عزاداری ڈیرہ اسمٰعیل خان کی برسی کے موقع پر منعقدہ شہدائے عزاداری کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عزاداری تشیع کی شہ رگ حیات ہے۔

اس کا تحفظ اپنی جانوں پر کھیل کر بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہیدقائد علامہ عارف حسین الحسینی رحمتہ اللہ علیہ کی شہادت کے بعد علامہ ساجد علی نقوی کو قائد ملت جعفریہ منتخب کیا گیا تو ان کے سامنے سب سے پہلے ڈیر اسمٰعیل خان میں جلوس عزا کی رکاوٹ کا مسئلہ پیچیدگی اختیار کرگیا ۔ فرزند زہر کی اپیل پر جان نثاران شہید کربلا ڈیر اسمٰعیل خان پہنچے۔

ان میں سے گیارہ افراد نے ایف سی کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا ،مگر عزاداری کے جلوس میں رکاوٹ برداشت نہیں کی۔ وہ جلوس آج تک کوئی یزیدی روکنے کی جرات نہیں کرسکا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی عزاداری کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں، مگر ان کے سامنے رکاوٹ بننا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سٹیج حسینی سے محبت کا پیغام دیا جاتا ہے، جو نفرت پھیلاتے ہیں ،وہ شیعہ نہیں کسی اور کے ایجنٹ ہیں۔