اسلام آباد (جیوڈیسک) دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا کے مطابق، بھارت سے آئے سجادہ نشین درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء سید آصف علی نظامی پاکستان میں لاپتہ ہو گئے۔
دفتر خارجہ کے مطابق، سید آصف علی نظامی کی گمشدگی کی اطلاع بھارتی ہائی کمیشن نے دی۔ بھارتی حکام کی جانب سے پاکستان سے مدد کی درخواست کی گئی ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ ادارے اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔
ادھر، بھارتی میڈیا کے مطابق، لاپتہ ہونے والے افراد کی تعداد 2 ہے۔ سید آصف نظامی اور نظام نظامی اپنے رشتہ داروں سے ملنے کراچی آئے تھے جہاں سے وہ داتا دربار حاضری دینے لاہور پہنچے۔
دربار پر حاضری دینے کے بعد وہ بدھ کی شام سے لاپتہ ہیں۔