اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کی امام بارہ گاہ قصر سکینہ پر حملہ کرنے والے خود کش حملہ آور کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جا ری کر دی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق خود کش حملہ آور پاکستانی لگتا ہے، اس کی عمر 25 ، 26 سال ہے اور چہرہ قابل شناخت ہے۔
پمز اسپتال کے ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آور کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کی شباہت پاکستانیوں جیسی ہے، چہرے، سینے اور بائیں ٹانگ پر زخم کے نشان ہیں تاہم چہرہ قابل شناخت ہے۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خود کش حملہ آور کا ایک بازو غائب ہے، پیٹ پھٹ چکا ہے، اس کے چہرے پر مونچھیں اور داڑھی ہے، حملہ آور نے سلیٹی رنگ کی شلوار کرتا پہن رکھا تھا۔حملہ آور کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے سیمپل فرانزک لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد خود کش حملہ آور کی لاش پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے۔