شاکراللہ جان کا نام واپس لے لیا ہے،چوہدری نثار

Nisar

Nisar

مسلم لیگ ن نے نگراں وزیر اعظم کے لئے تینوں حکومتی ناموں پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ قائد حزب اختلاف چوہدری نثار کہتے ہیں سندھ میں نگراں وزیر اعلی کا مک مکا ہوا تو پنجاب اسمبلی وقت سے پہلے تحلیل نہیں کرینگے۔

قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے وزیراعظم پرویزاشرف کو جوابی خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ حکومتی نام نگراں وزیراعظم کے معیارپرپورانہیں اترتے۔ انھوں نیاپنے تجویز کردہ ناموں میں سے جسٹس ریٹائرڈ شاکراللہ جان کا نام واپس لیتے ہوئے کہا نگراں وزیراعظم کیلئے ان کے تجویز کردہ باقی دو ناموں پرمشاورت ہوسکتی ہے۔

انھوں نے کہا وقت آگیا ہے سیاسی قیادت نگراں وزیراعظم کا فیصلہ کرے، کسی کے اشارے پرنہ کیاجائے، اب معین قریشی جیسا وزیراعظم نہیں آئے گا۔ چوہدری نثار نے کہا پنجاب اور وفاق میں کوئی سودے بازی نہیں کی جائے گی، سندھ میں نگراں وزیر اعلی کا مک مکا ہوا تو پنجاب اسمبلی وقت سے پہلے تحلیل نہیں کرینگے۔