لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے یوم تکبیر کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوم تکبیر ہر سال نواز شریف کی اپنی مٹی سے وفا کی داستاں سناتا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نےکہا کہ یوم تکبیر ہر سال نواز شریف کی اپنی مٹی سے وفا کی داستاں سناتا ہے جو وفاؤں سے شروع ہو کر جعلی سزاؤں پر ختم ہوتی ہے۔
انہوں نےکہا کہ سلام ہے نواز شریف پر کہ کوئی مشکل، کوئی قربانی نواز شریف کی خدمت کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنی، پاکستان زندہ باد۔
انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا پوچھو اس دھرتی کی مٹی کے اک اک ذرے سے، اس کے دریاؤں میں بہتے پانیوں کی اک اک بوند سے، کہ کون ہے جس نے اس چمن کو سنوارا ہے، اس کی سرحدوں کو آسمانوں کو ناقابل تسخیر بنایا ہے، وہ کون ہے جو سب قربان کر کے بھی عہد وفا نبھا رہا ہے اور نبھاتا رہے گا، بس ایک ہی جواب آئے گا، سلام نواز شریف۔