گوجرانوالہ (جیوڈیسک) کانفرنس کی اور احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔عدنان وکی، احسن امجد، عثمان بٹ، وقاص اکرام، علی افضل، نصیر احمد و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کے ساتھ ہونے والے اس ظلم اور زیادتی کے ذمہ دار چیئرمین پی آئی ڈی سی خالد محمود چڈھا، جی ایم ذکی الرحمن،علی عاصم، الطاف نبی چیمہ اور انور محی الدین ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ ادارے میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی جا رہی ہے، افسران لاکھوں میں کھیل رہے ہیں جبکہ ملازمین اپنے حق سے محروم ہیں۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ ان کو تنخواہیں الاؤنس نہیں دیئے جا رہے۔ پریس کانفرنس میں ٹولز، ڈائز اینڈ مولڈ سنٹر کے ملازمین کا کہنا تھا کہ ان کو نوکریوں سے فارغ کرنے کی سازش پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور انتظامیہ کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔