عمران خان مستقبل کے وزیر اعظم ہیں؛ پرویز خٹک

Pervez Khattak

Pervez Khattak

پشاور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ عمران خان مستقبل کے وزیر اعظم ہیں، اگر 2013 کے انتخابات میں دھاندلی نہ ہوئی ہوتی تو عمران خان آج وزیر اعظم ہوتے۔ پشاور میں ینگ ڈاکٹرز نائٹ سے خطاب میں وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے دعویٰ کیا کہ وہ 100 فیصد ثابت کر سکتے ہیں کہ پنجاب میں کس طرح دھاندلی ہوئی؟

پرویز خٹک نے کہا کہ اگر انتخابات میں دھاندلی نہ ہوئی ہوتی تو عمران خان آج وزیر اعظم ہوتے۔انھوں نے کہاکہ جو عوام چوروں اور ڈاکوئوں کو ووٹ دیتے ہیں انھیں ووٹ کا حق ہی نہیں دینا چاہئے۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے بتایا کہ ان کی تنخواہ 40 ہزار روپے ہے جس سے ان کے گھر کا بل بھی ادانہیں ہوتا لیکن اس کے باوجود وہ کرپشن نہیں کرتے۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کیے گئے وعدے پورے کررہی ہے، صوبے میں تبدیلی آگئی ہے، جلد عوام اس کے ثمرات دیکھیں گے۔