تلہ گنگ (ملک عامر نواز سے) ملک سلیم اقبال کو سیاست سے آؤٹ قرار دینے والوں کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق ملک سلیم اقبال کے قریبی عزیز ملک قاسم اعوان نے تلہ گنگ نیوز سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و سابق صوبائی وزیر ملک سلیم اقبال کو سیاست سے آؤٹ قرار دینے والوں کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔ان کی اپنی پارٹی پو رے پاکستان میں صرف ایک سیٹ تکی محدود ہو چکی ہے۔
ملک سلیم اقبال آج بھی ایک مضبوط دھڑہ اور اپنا ووٹ بنک رکھتے ہیں۔ مزید ملک قاسم اعوان نے کہا کہ تلہ گنگ کی عوام کو بکاؤ مال سمجھنے والے پہلے اپنے گریبا نوں میں جھا نکیں جن کی قیادت حلقہ این اے اکسٹھ کی عوام نے پہلے ہی مسترد کر دی ہے۔
تلہ گنگ کی عوام آئندہ بھی ملک کی بہتری کے لئے مسلم لیگ ن کو بھا ری اکثریت سے کامیاب کراتے رہیں گے اور ملک سلیم اقبال کا پورا دھڑہ مسلم لیگ ن کو کامیاب بنا نے میں شا نہ بشا نہ ملک سلیم اقبال کے ساتھ ہے۔