صالح اجتماعیت کے ساتھ جڑے رہنا دین کے احکامات کا حصہ ہے، سید محمد اقبال

Karachi

Karachi

کراچی : جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع وسطی نارتھ کراچی کے تحت قرآن مرکز میں منعقدہ اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے نائب ناظمہ ضلع وسطی مسرت فرقان نے فکر آخرت کے حوالے سے تذکیری گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہمارا موت پر پختہ یقین ہے اور ہمیں اس کی بہت اچھی تیاری کرنے کے لئے دنیاوی زندگی پر آخرت کو فوقیت دینی ہوگی۔ صالح اجتماعیت کے ساتھ جڑے رہنا دین کے احکامات کا حصہ ہے، اسلامی معاشرہ میں باہمی تعلقات و خیر خواہی کے جذبات کار فرما ہیں جس کے لئے ایک صالح اجتماعیت معاون ثابت ہوتی ہے۔

اجتماع ارکان سے معروف اسکالر سید محمد اقبال نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام قائم کرنا ہمارا عزم اور یقین ہے۔ یہ پیغام گھر گھر پہنچانا ہے کہ جماعت اسلامی وہ واحد جماعت ہے جس کی قیادت واقعتاً امانت و دیانت دار ہے اور اس کا ہر کارکن پاکستان کے استحکام و خوشحالی کے لئے ہر دم کوشاں ہے۔

اور جماعت اسلامی ہی پاکستان کو اسلامی نظریاتی پاکستان بنا سکتی ہے، انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب ہم اپنے ملک کو اسلامی و خوشحال پاکستان بنتا دیکھیں گے۔ آخر میں ناظمہ نارتھ کراچی زون راحت الاسلام نے اختتامی کلمات میں کارکنان کو محنت، دیانت اور صبر کی تلقین کی اور دعا کرائی۔