ایم کیوایم کاغیرمعمولی جنرل ورکرز اجلاس نائن زیرو پر شروع ہوگیا ہے، پارٹی میں حالیہ بحران کے بعداس اجلاس کواہمیت دی جارہی ہے، اجلاس میں رابطہ کمیٹی اورکراچی تنظیمی کمیٹی کے کچھ ارکان کے ناموں کااعلان متوقع ہے، سابقہ اورعارضی رابطہ کمیٹی کے کچھ ارکان کی نئی رابطہ کمیٹی میں شمولیت کابھی امکان ہے۔دوسری طرف ایم کیو ایم میں 10سال تک مختلف عہدوں پر رہنے والے رہنما تذبزب کا شکار ہیں جبکہ اجلاس میں رہنماوں کی معنی خیزخاموشی اورمخصوص کارکنوں میں جوش وخروش پایا جارہا ہے۔
عبوری رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے رضاہارن، سلیم شہزاد اورآصف صدیقی کو نئی رابطہ کمیٹی میں نہیں شامل کیا جائے گا ، مذکورہ افرادپارٹی کارکن کی حیثیت سے اپنے علاقوں میں کام کریں گے۔
جبکہ انیس احمد خان ایڈوکیٹ کو بھی تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں پر ذمہ داریوں سے سب کدوش کردیا گیا ہے،عبوری رابطہ کمیٹی نے ہدایت کی ہے کہ عہدیدارو کارکنان انیس احمد ایڈووکیٹ سے رابطہ نہ رکھیں۔