پشاور (جیوڈیسک) پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے فروخت کیلئے لائی جانیوالی مردہ مرغیوں کی کھیپ برآمد کر کے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں نے چارسدہ روڈ پر سوزوکی وین سے تقریبا ایک ہزار مردہ مرغیاں برآمد کیں۔
جنھیں تخت بھائی سے پشاور منتقل کیا جارہا تھا۔ مرغیوں کو بعدازاں مقامی ہوٹلوں میں فروخت کیا جانا تھا۔ انتظامیہ نے 2 افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔