کراچی (جیوڈیسک) پیداوار میں چھ فیصد کمی کے باوجود اپریل میں گاڑیوں کی فروخت پانچ فیصد بڑھ گئی۔
پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچرز ایسو سی ایشن کے مطابق ماہ اپریل میں گاڑیوں کی پیداوار دس ہزار سات سو چھبیس رہی جو مارچ کے مقابلے میں سات سو چوون یونٹس کم رہیں جبکہ مہینے بھر میں گاڑیوں کی فروخت مارچ کے مقابلے میں پانچ سو چودہ یونٹس اضافے سے دس ہزار آٹھ سو سینتیس یونٹس رہیں۔
رواں مالی سال کے دس ماہ کے دوران ملک میں گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت بالترتیب چھیانوے ہزار تراسی اور ستانوے ہزار دو سو بتیس یونٹس رہی۔