کراچی (جیوڈیسک) ایک فیصد اضافی سیلز ٹیکس کی مد میں پیٹرو ل اور ڈیزل کی قیمت میں 90 پیسے فی لٹر تک اضافہ ہو گیا، ڈیلرز کا کہنا ہے کہ 13 سے 18 جون ایک فیصد کم سیلز ٹیکس نقصان کا ازالہ کیا جائے ۔یہ بات پیٹرولیم ڈیلرز ایسو سی ایشن کے قائم مقام چیئرمین بشیر اکبر نے جیو نیو ز سے گفت گو میں کہی، انہوں نے بتایا کہ پیٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 94 پیسہ جبکہ ڈیزل کی 105 روپے 81 پیسے ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اضافی ٹیکس کے بارے میں واضح نہ ہونے کے باعث 13 جون سے 28 جون تک عوام سے 17 فیصد کی جگہ 16 فیصد ٹیکس وصولی کیا جاتا رہا جس سے ایک اوسط پیٹرول پمپ کو یومیہ 5 سے 10 ہزار روپے نقصان ہوا ہے جسکا حکومت کو ازالہ کرنا چاہیے۔