سیلز ٹیکس او فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی میں 15 ارب روپے کمی

Federal Board

Federal Board

اسلام آباد (جیوڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی میں پندرہ ارب روپے سے زائد کمی کا سامنا رہا۔

فیڈرل بورڈ آف رینویو کے حکام کے مطابق اگست سے اسلام آباد میں انقلاب اور آزادی مارچ دھرنوں نے ملک بھر میں تجارتی سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کیا، جس کے نتیجے میں سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی کی وصولی پندرہ ارب سڑسٹھ کروڑ روپے کم رہی، پہلی سہ ماہی کے دوران سیلز ٹیکس اور فیڈڑل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں صرف بتیس ارب ستاسی کروڑ روپے ہی وصول کئے جاسکے، گذشتہ مالی سال تین ماہ میں یہ وصولی اڑتالیس ارب چون کروڑ روپے تھی۔

ادھر لارج ٹیکس پیئر یونٹ کراچی کی بھی تین ماہ کے دوران سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی وصولی تین ارب پچاس کروڑ روپے کم رہی، لاہور کی وصولی تین ارب سترہ کروڑ روپے اور اسلام آباد کی ایک ارب تیراسی کروڑ روپے کم رہی، جبکہ ایل ٹی یو پشاور نے اس دوران پچیس فیصد کمی سے صرف انیس کروڑ تیس لاکھ روپے ہی وصولی کی۔