کراچی(جیوڈیسک)ایف بی آر کی جانب سے چائے پر سیلز ٹیکس بڑھانے سے اس کی قیمت میں80 روپے فی کلو تک اضافہ ہو چکا ہے۔ پاکستان ٹی ایسوسی ایشن کے چیئرمین حامد خواجہ نے ذرائع کو بتایا کہ گذ شتہ ماہ 28 فروری کو چائے کی درآمد پر سیلز ٹیکس 5 سے بڑھا کر16 فیصد کرنے سے چائے کی درآمدی لاگت میں اضافہ۔
جس کے باعث یہ فی کلو80 روپے مہنگی ہوگئی۔حامد خواجہ کے مطابق سیلز ٹیکس میں اضافے کے باعث اس کی اسمگلنگ بڑھ جانے کا بھی خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے ٹیکس میں اضافے کے فیصلے پر چائے کے درآمد کنندگان سے مشاورت تک نہیں کی۔