گوجرانوالہ (فیاض احمد) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنما ملک سلیم مسلم لیگی رہنمائوں سلیم اللہ وڑائچ، ڈاکٹر نصیر احمد انصاری، حاجی شہزاد احمد نے وفد کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ حلقہ پی پی 93 کے ایم پی اے چوہدری اشرف علی انصاری کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔
انہوں نے گرجاکھ کے علاقہ محلہ رضا آباد میں عرصہ دراز سے پڑے ہوئے گندگی کے ڈھیروں کو موقع سے اٹھوانے پرایم پی اے کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی ذاتی کوششوں سے عوام کے درینہ مطالبے کو پورا کیا گیا اس موقع پر ایم پی اے نے لوگوں کو یقین دلایا کہ لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے میں دن رات کوشوں رہوں گا اس موقع پر ایم پی اے چوہدری اشرف علی انصاری نے اسسٹنٹ مینیجر اپریشنرسالٹ ویسٹ مینجمنٹ مزمل حسین کی کارکردگی کو سراہا۔