احمد سلمان بلوچ کی قیادت میں 3 رکنی وفد کی طیب حفیظ چیمہ سے ملاقات

Lahore

Lahore

لاہور : عابد میر صدر شباب ملی لاہور اور رہنما جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ کی قیادت میں 3 رکنی وفد نے چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

اس موقع پر عابد میر نے اجتماع عام کے حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ کو ٹریفک بارے درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پرطیب حفیظ چیمہ نے یقین دلایا کہ اجتماع عام میں ٹریفک پولیس جماعت اسلامی سے بھرپور تعاون کرے گی اور ٹریفک کی بحالی کا کام بھرپور طریقے سے کیا جائے گا اور کوشش کی جائے گی کہ اجتماع عام میں ٹریفک بارے کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔