لاہور (جیوڈیسک) گول کیپر سلمان اکبر کا دل مزید ایک بار قومی ہاکی ٹیم کی نمائندگی کے لیئے مچل رہا ہے ،لیکن پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انہیں کوچنگ کی پیشکش کر دی ہے۔سلمان اکبر چند برسوں سے ڈچ ہاکی لیگ کھیل رہے ہیں۔ آف سیزن میں وطن واپس پہنچ کر انہوں نے پی ایچ ایف کو اپنی دستیابی کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں کھیلنا کا موقع دیا جا ئے لیکن فیڈریشن ان کیلئے کوچنگ کے عہدے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ کوچ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ جو کھلاڑی دو تین برسوں سے انٹرنیشنل ہاکی سے دور ہے۔
اس پر محنت کرنے کی کوئی منطق نہیں ہے۔ایشیا کپ کے تربیتی کیمپ کے لیئے تین گول کیپرز کو مدعو کیا گیا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ پیچھے دیکھنے کے بجائے نئے ٹیلنٹ کو گروم کرنے کی ضرورت ہے۔