اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف میڈیا سیل کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے سابقہ ٹویٹ میں الیکشن کمیشن پر تنقید کی تھی، اب دفاع کیسے کر سکتے ہیں۔
پی ٹی آئی میڈیا سیل اسلام آباد نےالیکشن کمیشن کے وکیل اکرم راجہ پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے الیکشن 2013 کے بعد الیکشن کمیشن کے وکیل کی 15 ، 16 ،18 اور 19 مئی کی ٹویٹ کا ریکارڈ حاصل کیا ہے۔ تحریک انصاف میڈیا سیل کے مطابق الیکشن کمیشن پر تنقید کرنے والے وکیل سلمان اکرم نے الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوالات اٹھائےتھے۔
اب وہ اس ادارے کا دفاع کیسے کر سکتے ہیں؟ تحریک انصاف نے انکا سابقہ ریکارڈ جوڈیشل کمیشن میں جمع کرانے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے سماجی ویب سائٹ پر کہا کہ انہوں نے 2013 میں جو کچھ کہا تھا وہ آج بھی اس پر قائم ہیں، سلمان اکرم راجہ کے مطابق انگھوٹوں کی تصدیق کا حق ہونا چاہیے۔