کراچی (جیوڈیسک) نیشنل اسٹیڈیم میں بھی پابندی کے خاتمے کے بعد سلمان بٹ اور محمد آصف ایکشن میں نظر آئے۔ سلمان بٹ نے 99 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں سات چوکے بھی شامل تھے۔
میچ میں ناٹ آوٹ رہنے والے بلے باز سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ پرفارمنس اور فٹنس پر فوکس ہے۔ شاہد آفریدی بڑے ہیں وہ جو بھی کہیں برا نہیں مانتا۔
کراچی وائٹ کیخلاف میچ میں محمد آصف کوئی وکٹ لینے میں کامیاب نا ہو سکے۔ انھوں نے وقار یونس اور چیئرمین پی سی بی کے بیان کو حوصلہ افزاء اقرار دیا۔ واپڈ کو کراچی وائٹ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔