بالی ووڈ(جیوڈیسک)بالی ووڈ دبنگ خان سلمان کے مداحوں کے لئے ایک مایوس کن خبر ہے انہیں اسکرین پر دیکھنے کے لئے اگلے برس جنوری تک انتظار کرنا پڑے گا۔ممبئی: (دنیا نیوز) میڈیا میں خبر گردش کر رہی تھی کہ سلمان کا اس برس کے آخر میں باکس آفس پر سنی دیول یا شاہ رخ خان کے ساتھ مقابلہ ہو سکتا ہے لیکن سلمان کے قریبی ذرائع کے مطابق انہوں نے آرام کرنے کا سوچا ہے۔
انہوں نے گزشتہ پانچ برس میں دبنگ، ریڈی، باڈی گارڈ، ایک تھا ٹائیگر اور دبنگ ٹو جیسی سپر ہٹ فلمیں دی ہیں۔ وہ گزشتہ دو برس سے اعصابی تکلیف میں مبتلا ہیں اور گزشتہ ماہ علاج کے بعد امریکا سے واپس آئے ہیں۔ انکے بھائی اور پروڈیوسر سہیل خان بھی چاہتے ہیں کہ وہ آرام کریں تاکہ وہ مکمل طور پر صحتیاب ہو جائیں۔ لہذا سلمان کے مداح انتظار کریں جنوری دو ہزار چودہ کا۔