سلمان فاروقی کیلئے قانون میں ترمیم پارلیمنٹ کی توہین ہے, سپریم کورٹ

Salman Farooqi

Salman Farooqi

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نیسلمان فاروقی کی تقرری کاریکارڈ طلب کر لیا۔ عدالت کا کہنا ہے قانون سازی کے اختیار کو نیچا دکھانا پارلیمنٹ کی توہین ہے۔صدر نے ایک شخص کو فائدہ پہنچانے کیلیے قانون میں ترمیم کی۔ سپریم کورٹ میں وفاقی محتسب سلمان فاروقی کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیے سلمان فاروقی کی تقرری میں جو کچھ ہوا نظر آ رہا ہے۔ اس کے باوجود محتاط زبان استعمال کر رہے ہیں۔ سلمان فاروقی کیلیے اس قانون میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کر دی گئی۔ یہ آرڈیننس پارلیمنٹ کے منہ پر طمانچہ ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے صدر سلمان فاروقی کو سیکریٹری جنرل اور وفاقی محتسب کاعہدہ بھی دینا چاہتے تھے۔ چیف جسٹس نے کہا سلمان فاروقی کو وضاحت کیلیے خود پیش ہونا ہو گا۔ اس موقع پر سلما ن فاروقی کے وکیل وسیم سجاد نے عدالت کو بتایا کہ ان کی اہلیہ بیرون ملک شدید بیمار ہیں۔

جلدوطن واپس نہیں آسکتے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ گزشتہ تاریخوں میں نوٹیفکیشن کی تحقیقات ایف آئی اے کرے گی۔ کیس کی سماعت یکم اگست تک ملتوی کر دی گئی۔