ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے ادا کار سلمان خان اور کر ینہ کپور خان ایک بار پھر بڑی اسکرین پر ساتھ جلوہ گر نگے۔
باڈی گارڈ جیسی سپر ہٹ فلم دینے کے بعد یہ جوڑی ایک بار پھر ہدایت کار وپروڈیو سر کرن جوہر کی آنے والی نئی فلم شدھی میں ایک دوسرے کے ہیرو ہیروئن کے روپ میں نظر آئیں گے۔
کرینہ کپور کرن جوہر کی فلموں میں کام کر تی ہی رہتی ہیں تاہم سلمان خان بطور ِہیرو پہلی مرتبہ اپنے فلمی کیرئیر میں کرن جوہر کے ساتھ کام کر رہے ہیں اس فلم میں سلمان سے پہلے ریتک روشن کو کر ینا کے مدِ مقابل سائن کیا گیا تھا تاہم ریتک نے ذاتی وجوہات کی بناء پر اس فلم کا حصہ بننے سے انکار کر دیا تھا۔