بالی ووڈ (جیوڈیسک) دبنگ خان سلمان اور کیوٹ کیٹ کترینہ کے امریکی مداحوں کے لئے اچھی خبر ہے۔ دونوں شکاگو میں بھارتی فلم انڈسٹری کی سو سالہ تقریبات کے سلسلے میں شو میں پرفارم کریں گے۔ممبئی بھارتی ذرائع کے مطابق سلمان خان سات برس بعد امریکا میں شو کریں گے انکے ساتھ کترینہ کے علاوہ رنویر سنگھ، سوناکشی سنہا اور دوسرے اداکار بھی شو میں پرفارم کریں گے۔
یہ شو تیس اگست سے یکم ستمبر تک شکاگو کے سیئرز سنٹر میں منعقد کئے جائیں گے۔ شو کے کوریو گرافر مشہور ڈانسر اور ہدائتکار پربھو دیوا ہیں۔ شو کے منتظمین کا کہنا ہے سو سالہ تقریبات کے سلسلے میں موسیقی کا ایک پروگرام بھی کیا جائے گا جس میں اوشا منگیشکر اور فلم انڈسٹری کے نامور گلوکاروں کی شرکت کی توقع ہے۔