ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ دبنگ خان سلمان اور کترینہ کیف ایک نئے انداز میں اسکرین پر نطر آئیں گے۔ دونوں آنے والی فلم میں آئٹم سانگ کریں گے۔ ممبئی بالی ووڈ ذرائع کے مطابق سلمان اور کترینہ ساون کمار نے اپنی آنے والی فلم میں ایک آئٹم سانگ کے لئے سلمان اور کترینہ سے رابطہ کیا ہے۔
گانا انیس سو تراسی کی ہٹ فلم “سوتن” کے سیکوئل میں شامل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ساون بہت عرصے سے سوتن کا سیکوئل بنانے کا سوچ رہے تھے اور اب انہوں نے اس پر کام شروع کر دیا ہے۔ سلمان اور کترینہ گزشتہ برس ریلیز ہوئی فلم “ایک تھا ٹائیگر” میں ایک ساتھ آئے تھے۔