سلمان خان عامر اور کنگ خان پر بازی لے گئے

Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ سپر سٹار نے ایک ساتھ چھ نئی فلموں کے معاہدوں پر دستخط کر دئیے، کرینہ اور سونم ہیروئنز ہوں گی۔

بھارتی اداکار سلمان خان نے کنگ خان اور عامر خان کو مات دیتے ہوئے چھ نئی فلموں کے معاہدے کر لئے ہیں۔ان میں ہدایت کار کرن جوہر اور ادیتہ چوپڑا جیسے ڈائریکٹرز بھی شامل ہیں۔

سلمان خان کی نئی آنے والی فلموں میں شدھی، بجرنگی بھائی جان، پریم رتن دھن پائو، نو انٹری میں انٹری، سلطان اور ایک اور نئی فلم شامل ہے جس کا نام ابھی فائنل نہیں ہوسکا۔

دوسری طرف عامر خان کے پاس صرف ایک فلم ہے جس کا نام پی کے ہے،اس فلم کی ڈائریکشن کرن جوہر نے دی ہے اور اسے کرسمس پر ریلیز کیا جائے گا۔