سلمان خان کی ایکشن فلم جے ہو کے ڈائیلاگ پروموز جاری

Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کم وبیش ایک سال کے عرصے کے بعد ایک بار پھر سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے کیلئے تیار ہیں۔ سلمان کی اپنے بھائی سہیل خان پروڈکشنز کے بینر تلے ایکشن ڈرامہ فلم “جے ہو” کے ٹریلر اور گانوں کے بعد فلم کے ڈائیلاگ پروموز جاری کر نے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

فلمساز و ہدایتکار سہیل خان کی اس فلم میں سلمان خان کیساتھ ثناء خان، تبو، ڈیزی شاہ، ڈینی ڈیزونگپا، اشمیت پٹیل اور برونا عبداللہ اہم کرداروں میں موجود ہیں جبکہ سنیل شیٹھی اور جنیلیاڈی سوزا بطور مہمان اداکار حصہ لے رہے ہیں۔

اے آر مرگادوس کی تحریر کردہ اس فلم کو سہیل خان نے سنیل للا کیساتھ مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جس میں سلمان خان آرمی آفیسر کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم کا میوزک معروف موسیقار جوڑی ساجد واجد نے ترتیب دیا ہے۔

ایکشن اور ڈرامہ سے بھر پور یہ فلم جے ہو ایروس انٹرنیشنل کے تحت 24 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔