سلمان خان اداکار کے بعد اب شاعر کے روپ میں نظر آئیں گے

Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کے دبنگ خان اداکار کے بعد اب شاعر کے روپ میں نظر آئیں گے۔ اپنی نئی فلم “نو انٹری میں انٹری” کے لئے سلمان خان نے آئٹم سانگ لکھ دیا۔

اداکاری کے میدان میں دبنگ نظر آنے کے بعد سلمان خان اب شاعری کے میدان میں بھی دبنگ دکھنا چاہتے ہیں۔ جبھی تو اپنی نئی فلم “نو انٹری میں انٹری” کے لئے آئٹم سانگ لکھ ڈالا۔

سلمان خان کہتے ہیں کہ ان کا لکھا گانا مشہور آئٹم سانگ منی بدنام ہوئی سے مناسبت رکھتا ہے جو شائقین کو ضرور پسند آئے گا۔