ممبئی (جیوڈیسک) ممبئیکی عدالت میں اداکار سلمان خان کے خلاف ایکسیڈنٹ کیس کی سماعت چوبیس جون تک ملتوی کر دی گئی۔ سلمان خان کے خلاف ایکسڈیڈنٹ کیس بارہ سال قبل درج کیا گیا تھا۔ ان پر لاپرواہی سے ڈرائیونگ کا الزام ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت واقع ہو گئی تھی۔
سلمان خان نے عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے کہ اسے قتل کیس کے طور پر نہ لیا جایا جائے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تیز بارش کی وجہ سے حکام عدالت نہیں پہنچ پائے جس پر سماعت ملتوی کر دی گئی۔