ممبئی (جیوڈیسک) نریندر مودی کی حمایت سلمان خان کو مہنگی پڑگئی، فلم جے ہو کی ریلیز کے ساتھ ہی سلمان خان کے خلاف احتجاج شروع ہو گئے، مظاہرین نے پوسٹر جلا دیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات میں فلم کی ریلیز کے ساتھ ہی نیشنل اسٹوڈنٹ یونین کی جانب سے احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔
گزشتہ روز مظاہرین نے سلمان خان کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور فلم کے پوسٹرز جلائے۔مظاہرین نے سلمان خان کی وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی سے ملاقات کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔