سلمان خان کی بحیثیت پروڈیوسر دوسری فلم ڈاکٹر کیبی کا ٹریلر جاری

Dr. Cabbie

Dr. Cabbie

ممبئی (جیوڈیسک) چلڑ پارٹی کے بعد دبنگ سلمان خان نے ایک بار پھر پروڈیوسر کی سیٹ سنبھال لی۔سلمان خان فلمز کے بینر تلے نئی کامیڈی فلمـ”ڈاکٹر کیبی”کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ہدایتکار جین فرنکوئس پولیوٹ کی اس کینیڈین فلم میں ونے ورمانی، ایڈریان پیلکی، کنال نیراور کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

سلمان خان کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ایک بھارتی ڈاکٹر کے گرد گھومتی ہے جو کینیڈا میں ملازمت کے حصول میں ناکامی کے بعد ٹیکسی چلانا شروع کرتا ہے اور اپنی ٹیکسی کو ہی موبائل میڈیکل کلینک میں تبدیل کرکے مقامی سطح پر ہیرو بن جاتا ہے۔ ڈرامہ اور کامیڈی کا تڑکا لیے یہ فلم ڈاکٹر کیبی رواں سال ستمبرمیں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔