ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے رئیلٹی شو ’بگ باس‘ کے آئندہ سیزن کی میزبانی کیلئے معاوضے میں اضافے کی شرط رکھ دی۔
ان دنوں ’بگ باس‘ کا 14 واں سیزن چل رہا ہے اور اس کی میزبانی کے فرائض سلمان خان سرانجام دے رہے ہیں۔ اس شو میں کئی مشہور شخصیات شریک ہیں جن میں راکھی ساونت بھی شامل ہیں۔
بگ باس کے رواں سیزن کا ’فینالے ویک ‘ یعنی آخری ہفتہ شروع ہوگیا ہے اور اس پر سلمان خان نے دکھ کا اظہارکیا ہے۔ شو میں سلمان خان نے کہا کہ یہ شو ختم ہوگا تو فلموں میں مصروف ہوں گا اور اس دوران بگ باس کا 15 واں سیزن بھی آجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگلے سیزن میں سب ہی آئیں گے اور میں بھی آؤں گا لیکن پروڈیوسرز نے معاوضے میں 15 فیصد اضافہ کیا تو واپس آؤں گا۔
رپورٹس کے مطابق سلمان خان بگ باس میں ایک قسط کی میزبانی کیلئے 3 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کرتے ہیں جو کہ مجموعی طور پر اس کی 117 اقساط ہیں۔