ممبئی (جیوڈیسک) انڈیا کے سپر سٹار اداکار سلمان خان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ کمائی کے معاملے میں وہ ہی بالی وڈ کے حقیقی سلطان ہیں۔ سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونی والی فلم ’سلطان نے صرف پانچ دنوں میں 180 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کر لیا ہے اور اب بھی اس کی کمائی جاری ہے۔
٭ ’سلمان کو بوڑھا کہنے والے سلطان دیکھیں‘ ٭ لوگ فلم نہیں سلمان کو دیکھنے آتے ہیں ٭ باکس آفس پر سلمان خان چھائے ہوئے اپنی ریلیز کے چار دن بعد ہی ’سلطان‘ رواں سال کی سب سے بڑی ہٹ بن گئی ہے، اس سے پہلے ہاؤس فل تھری (127 کروڑ) اور ایئر لفٹ (137 کروڑ) سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلمیں تھیں۔ فلمی ناقد جے پرکاش چوكسے کہتے ہیں ’آپ کچھ بھی کہہ لیں، لوگ سلمان خان کو دیکھنے آتے ہیں۔ وہ اس وقت بالی وڈ کے ٹاپ سٹار ہیں۔‘
سلمان خان کی گذشتہ فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ نے بھی چار دن میں تقریبا 130 کروڑ کی کمائی کی تھی لیکن اس بار وہ سلطان کے ساتھ اپنےگذشتہ ریکارڈ سے بہت آگے نکل گئے ہیں۔ فلم ’سلطان‘ ایک پہلوان کی زندگی پر بنی فلم ہے جو اکھاڑے کی کشتی سے نکل کر پروفیشنل کشتی میں اپنی جگہ بناتا ہے۔
’سلطان‘کو ریلیز کرنے والے ادارےیش راج فلمز نے ایک پریس کانفرنس میں یہ اشارہ دیا کہ اس فلم کا سیکوئل جلد ہی آ سکتا ہے کیونکہ یش راج فلمز کے آدتیہ چوپڑا نے ’سلطان‘ کے ڈائریکٹر علی عباس کو اس فلم کا سیکوئل لکھنے کی ذمہ داری دے دی ہے۔ لیکن علی عباس نے بس اتنا کہہ کر بات کو ٹال دیا، ’ابھی میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا، کہانی کھلی ہوئی ہے اور اس پر مذید کام ہو سکتا ہے۔‘