اوٹاوا (جیوڈیسک) کینیڈا میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری گرمی کی شدید لہر کے باعث 19 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری گرمی کی شدید لہر کے باعث 19 افراد ہلاک ہو گئے، 12 اموات شہر مونٹریال جب کہ 5 دیہی علاقوں میں ہوئیں۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے گرمی کے باعث اموات پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری ہمدردیاں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
کینیڈا کے محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ ہفتے سے درجہ حرارت 34 ڈگری تک پہنچ گیا ہے جب کہ ہیٹ انڈیکس 40 تک پہنچ گیا ہے تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتے کے اختتام تک گرمی کی شدت میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔